اس وظیفے کو اس وقت تک کرنا ھے جب تک حاجت پوری نھیں ھوتی۔
اسے کسی بھی وقت پڑھا جا سکتا ھے۔ حاجت اک ھے یا پچاس، تمام حاجتوں کے لیے اکسیر ھے۔
خواتین خصوص دنوں میں بھی اسے بمع درود شريف  جاری رکھیں۔
کم سے کم مقدار ایک دفہ روزانا ہے۔ وقت اورجگہ کی پابندی نہیں ہے۔ جتنی زیادہ دفعہ اسے پڑھیں گے اتنی جلدی حاجت پوری ہو گی۔ دوران وظیفہ بعض اشخاص کو خواب نظر ائیں گے، خوابوں کو خفیہ رکھنا ہے۔
اگر خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہو تو صرف مجھے لکھیں۔

درود شریف 11 دفعہ
سورہ اخلاص 40 دفعہ ، ہر دفعہ بسم اللہ کے ساتھ
درود شریف 11 دفعہ

پھر اس کا ثواب رسول اللہ صل االلہ علیہ والیھ وسلم اور تمام امت کو ایصال کریں۔ اور پھر مندرجہ ذیل فہرست کے نام لے کر انہیں بھیجیں۔
اگر تمام نام نہ لیے تو وظیفہ کام نہیں کرے گا۔ دن رات میں جتنی دفعہ پڑھیں گے ہر دفعہ تمام نام لینا ضروری ہے۔

ثواب بھیجنے کا طریقہ

یا اللہ میری عبادت کا ثواب رسول اللہ صل االلہ علیہ والیھ وسلم کو پہنچا اور ان کے وسیلے سے سیدنا ادم اور حوا علیہ ااسلام کو اور ان کی اولاد کو اور تمام انبیا کرام، تمام صحابہ کرام، تمام اھل بیت، تمام اولیا، کرام کو اور تمام امت کو پہنچا۔ بالخصوص ان 41 لوگوں کو۔
 
اب فہرست کے تمام نام پڑھیں

سيدنا محمد رسول الله صل الله عليه وسلم
سيدنا ابو بكر صريق رضي الله عنه
سيدنا سلمان فارسي  رضي الله عنه
سيدنا قاسم ابن محمد ابن ابو بكر رضي الله عنه
سيدنا جعفر صادق رضي الله عنه
    سيدنا بايزيد بستامي رحمتہ اللہ علیہ
  خواجه ابوالحسن خركانئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه ابوالقاسم گرگانی رحمتہ اللہ علیہ
   خواجه ابوعلي الفارمدئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه ابويعقوب يوسف حمدانئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه عبد خالق غددوانئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه عارف اريواكرئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه محمود الانجرالفغنوئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه علئ ارامتينئ رحمتہ اللہ علیہ
خواجه محمد بابا سماسئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه سيد عامر كلال رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد بهاادين شاه نقش بند رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه علاءادين بخارئ العطار رحمتہ ﷲ علیہ
 خواجه يعقوب چرخی رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه عبيدالله احرار رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد زاحد رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه درويش  محمد رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد امكناكي رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه باقئ باالله رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه احمد فاروقئ مجدد الف ثانئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد معصوم رحمتہ ﷲ علیہ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد سيف ادين فاروقئ مجددئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه سيد نور محمد بديواني رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه شمس دين حبيب الله رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه عبد الله  دهلوي رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه خالد بغدادي رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه اسماعيل محمد شيرواني رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه خاص  محمد شيرواني رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد افندئ يراغي رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه جمال الدين الگموغی الحسینی رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه ابو احمد سغورئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه ابو محمد مدني رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه شرف ادين داغستانئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه عبد الله فيض داغستانئ رحمتہ ﷲ علیہ
خواجه محمد ناظم عادل حقاني رحمتہ ﷲ علیہ
سیدنا مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ
 
 پھر یہ دعا کریں

 یا اللہ میری التجا ھے کہ ان 41 ناموں کے وسیلے سے میری فلاں فلاں حاجت پوری فرما اور مجھے اپنا راستہ دکھا۔

حاجت پوری ہونے پر اپ کو خواب میں صاف صاف بتا دیا جائے گا۔ جب تک  تمام حاجات پوری نہ ہو وظیفہ جاری رکھیں۔ اج تک کسی کی بھی حاجت رد نہیں ہوئی۔ اپ کی تمام حاجتیں 100 فیصد پوری ہوں گی چاہے اپ کی حاجتیں ایک ہزار ہی کیوں نہ ہوں۔ اس بات کا پورا یقین رکھیں۔
اگر حاجت پوری ھونے کے بعد بھی اپ اسے جاری رکھیں گے تو اپ کی تمام حاجات کی ذمہ داری ان 41 لوگوں پر ھو گی۔ اپ کو مرشد فراہم کیا جائے گا اور یہ اولیا، اپ کو خواب میں ملیں گے اور ہر مشکل میں یہ اپ کی مدد کو ائیں گے
اس وظیفے کے دوران کسی بھی حاجت کے لیے کوئی دوسرا وظیفہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ تمام حاجات اسی وظیفے کے ذریعے سے مانگیں۔
جو وظیفے اپ عام طور پر پڑھتے ھیں انھیں جاری رکھیں ۔ مگر انہیں صرف اللہ کی رضا کے لیے پڑہیں۔
یہ وظیفہ سیدنا خواجہ بہاالدین شاھ نقشبند رحمتہ اللہ علیہ کا عنایت کردہ ہے اور وہی اس کے ضامن ہیں۔
 نوٹ: کسی خاص شخص سے شادی کرنے کے لیے وظیفہ کرنا اسلام میں حرام ہے۔  اگر اپ شادی کے لیے کرنا چاھتے ھیں توصرف یہ دعا کریں

یا اللہ میری شادی اپنی پسند کے کسی مناسب شخص سے کروا دے جو میرے دین اور دنیا کے لیے بہتر ہو۔

اس وظیفہ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سختی سے منع ہے۔
اگر اپ کسی سلسلے میں بیعت ہیں تو پھر بھی اپنے سلسلے کے اولیا، کرام کے نام اس میں نہ پڑھیں۔ جلیل القدر اولیا، کرام کے دیے ہوئے وظائف میں کسی قسم کی تبدیلی کرنا سخت بے ادبی ہے

اگر اپ  فہرست میں دیے ہوئے نام صحیح تلفظ سےادا نہیں کر سکتے تو جیسے بھی پڑھ سکتے ہیں پڑھیں۔

اس فہرست میں شیخ عبداالقادر جیلانی
رحمتہ اللہ علیہ کا نام کسی خاص وجہ سے نہیں ہے۔ مگر یاد رہے کے ان کا پیر تمام اولیا، اللہ کی گردن پر ہے۔ اپ کو اس وظیفے کے ذریعہ جو کچھ عطا ہو گا انہیں کے دربار سے عطا ہو گا۔