کسی شيخ يا مرشد کی بیعت کرنا سنت ہے۔ رسول اللہ صل اللہ عليہ وسلم نے متعدد مرتبہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعين سے  بیعت لی۔ سب سے مشہور بیعت رضوان ہے جس کا ذکر قران مجيد ميں بھی موجود ہے۔ يہ وہ بیعت ہے کہ جب سيدنا عثمان رضی اللہ عنہ سفير کی حيثيت سے مکہ تشريف لے گۓ اور افواہ پھيلی کہ انہہيں شہيد کر ديا گيا ہے۔ اللہ نے اس کے بارے ميں  قران مجيد ميں فرمايا کہ " وہ آپ کا ہاتھ نہيں بلکہ ميرا ہاتھ تھا"۔

اس کا انکار کافر يا مرتد ہی کرے گا۔ اور جو بیعت کا منکر ہے وہ مرتد ہے۔

حديث۔ جو بغير بیعت کے مرا وہ فاسق مرا۔
حديث۔ جو بغير بیعت کے مرا وہ جاہل موت مرا۔
 حديث۔ جس کا امام (شيخ) نہيں اس کا امام (شيخ) شيطان ہے

امت پچھلے چودہ سو سال سے اولياء کرام کی بيعت کرتی چلی آئ ہے۔ اپنے مرشد کو خواب ميں ديکھنے کے ليے مندرجہ ذيل وظيفہ خواب ميں اشارہ ہونے تک کيجئے۔

۔ دو رکعت مرشد کو ملنے کی نيت سے ادا کريں۔
۔ پھر 313 دفعہ درود ناريہ پڑھيں۔

۔ اس کا ثواب ميرے مالک سيدنا مولانا جلال الدين رومی رحمۃ اللہ عليہ کو ايصال کريں
۔ اور اللہ سے مولانا جلال الدين رومی رحمۃ اللہ عليہ کے وسيلہ سے مرشد کی دعا کريں

انشاءاللہ آپ کو چند ہی دن ميں خواب ميں اشارہ ہو جاۓ گا۔ اشارہ ہونے تک وظيف جاری رکھيں

درود ناريہ کو ديکھنے کے ليے يہاں کلک کريں۔