سوره مزمل کو ۱۱ دفہ ۱۱ دن پڑهیں. آپ کی حاجت ۱۱ دن میں پوری ہو جائے گی. حاجت جلد پوری ہونے کی صورت میں بهی ۱۱ دن پڑهنا لازم ہے. اگر حاجت ۱۱ دن میں پوری نہیں هوتی تو وظیفه حاجت پوری ہونے تک جاری رکهیں

 وظیفه روزانہ ایک ہی جگہ پر اور ایک ہی وقت پر کرنا لازم ہے

درود ۱۱ دفعہ

سوره مزمل ۱۱ دفعہ

ہر دفعہ آیت نمبر ۹ کے بعد

    حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْل     دفعہ ۲۵ 

درود ۱۱ دفعہ

پهر ویب سائٹ پر دیے گئے طریقے سے سیدنا مولانا جلال الدین رومی رحمتہ الله علیہ کو ایصالِ ثواب کریں اور پهر تمام حاجات کے لیے دعا کریں

پڑهنے کا دوسرا طریقه

دیئے گئے طریقے کے مطابق سورہ مزمل 1 دفعہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان،

 دو دفعہ فجر نماز کے بعد

 اور 2 دفعہ باقی نمازوں کے بعد،  یعنی دن میں ۱۱ دفعہ ہوا. ایصال ثواب اور دعا ہر نماز کے بعد لازم ہے

 

پڑهنے کا تیسرا طریقه

اگر آپ کی حاجت فوری نوعیت کی نہیں ہے تو اوپر دیئے گئےطریقےکے مطابق سورہ مزمل دن میں سات دفعہ پڑهیں

 

اس وظیفے کو پڑهنے کے بہترین وقت۳ ہیں.

 فجر کی اذان سے پہلے ، یا پهر فجر کے بعد اوریا پهر عشاء کے بعد