استخارہ کرنے کا سحیح طریقہ

استخارہ کرنے کی دعا ہر کتاب میں موجود ہے مگر حدیث میں تعداد یا پڑھنے کا طریقہ نہیں بتایا گیا۔ یہ صرف اولیاء ﷲ نے بتایا ہے۔

پہلے اپنے نام کے اعداد نکالیں۔ اعداد دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ مثلا محمد کے عدد 92 بنتے ہیں۔ ۹۲ کو جمع کریں تو ۱۱ کا عدد بنتا ہے۔ اور ۱۱ کو جمع کریں تو ۲ آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کے محمد دعا استخارہ کو دو دفعہ پڑھے گا۔

 برصغیر میں نام کے بعد باپ کا نام عام طور استعمال کیا جاتا ھے۔ یا پھر قبیلے کا نام مثلا بھٹی، رانا، بٹ وغیرہ بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ نام نہیں ہیں اور ان کے عدد نہیں نکالیں گے۔

 اب تازہ وضو کریں اور دو رکعت تحیت الوضو کی نیت سے ادا کریں۔ پھر سلام کے بعد درود ۳ دفعہ سورہ فاتحہ ۳ دفعہ درود ۳ دفعہ پڑھیں۔ 

پھر دو رکعت استخارہ اور استعانت کی نیت سے ادا کریں۔

 پہلی رکعت میں سورہ کافرون ایک دفعہ اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص ایک دفعہ پڑھیں۔ سلام کے بعد دعا استخارہ پڑھیں۔

 دعا میں ھذا الامر کا لفظ دو دفعہ آتا ہے۔دونوں دفعہ اس لفظ کو پڑھنے کے بعد ایسے دعا کریں۔۔۔۔ یاﷲ میں زید سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ خیال رہے کہ سوالیہ انداز میں دعا کرنا منع ہے۔ جیسے یاﷲ میں زید سے شادی کر لوں ؟

 دعا استخارہ پڑھنے کے بعد درود ۳ دفعہ پڑھیں۔ استخارہ سات دن کرنا لازم ہے۔ خیال رہے کے فجر اور عصر کے بعد نفل پڑھنا حرام ہے۔ اگر ان سات دنوں میں آپ کو کوئ خواب آتا ہے تو اس پر بلکل یقین نہ کریں۔ سات دن پورے کرنے کے بعد جو آپ کے دل میں آئے اسے کریں۔ جو آپ کے حق میں بہتر ہو گا ﷲ زبردستی اسے کروا دے گا۔

 اگر آپ سے نام کے عدد نہیں نکلتے تو دعا استخارہ کو ۹ دفع روزانہ پڑھیں۔